Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: #CoronaVirus: پاکستان واپسی کے لیے بےچین زائرین ایران میں مشکلات کا شکار
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر پاکستان اور ایران کی سرحد کی بندش کے نتیجے میں سرحد پر پھنسے 300 سے زیادہ زائرین اور تاجرو...
قم

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر پاکستان اور ایران کی سرحد کی بندش کے نتیجے میں سرحد پر پھنسے 300 سے زیادہ زائرین اور تاجروں کو جمعے کو پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے تاہم اب بھی پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد ایران کے مقدس شہروں قم اور مشہد میں پھنسی ہوئی ہے۔

جمعے کو جو افراد پاکستان میں داخل ہوئے ان میں بھی اکثریت زائرین کی تھی جو گذشتہ چند روز سے پاکستان کے سرحد کے قریب ایرانی علاقے میں موجود تھے۔
تفتان کے اسسٹنٹ کمشنر نجیب قمبرانی نے فون پر بی بی سی کے محمد کاظم کو بتایا کہ چونکہ زائرین ایران کے ان علاقوں سے آئے ہیں جو کہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں اس لیے انھیں نگہداشت کے لیے قرنطینہ مرکز میں رکھا جائے گا۔
تاہم اسسٹنٹ کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان آنے والے تاجر ان علاقوں میں نہیں گئے تھے جو کہ کورونا سے متاثر ہیں اور انھیں سکریننگ کے بعد جانے دیا جائے گا۔
تفتان میں قائم قرنطینہ کے مرکز میں پہلے سے 250 کے لگ بھگ زائرین موجود ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انھیں کلیئرنس کے بعد سنیچر کو ان کے علاقوں کے لیے روانہ کر دیا جائے گا ۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top