Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: کیا پاکستان نے سعودی دباؤ پر ابھینندن کو چھوڑا تھا؟
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
28 فروری 2019 کو جب ابھینندن ورتمان کی اہلیہ تنوی ماروا کے موبائل فون پر سعودی عرب کے نمبر سے ایک کال آئی تو وہ حیران بھی ہوئیں اور پریشان...
ابھینندن

28 فروری 2019 کو جب ابھینندن ورتمان کی اہلیہ تنوی ماروا کے موبائل فون پر سعودی عرب کے نمبر سے ایک کال آئی تو وہ حیران بھی ہوئیں اور پریشان بھی کیونکہ دوسری جانب سے لائن پر انھیں پاکستانی جیل میں قید ان کے شوہر ونگ کمانڈر ابھینندن کی آواز سنائی دی۔
آئی ایس آئی کی جانب سے یہ کال سعودی عرب سے روٹ کی گئی تھی۔
مبینہ طور پر ایک جانب پاکستانی اہلکار ابھینندن پر گھونسوں کی بوچھاڑ کر رہے تھے تو دوسری جانب ان کا ہی ایک آدمی ابھینندن کی اہلیہ سے فون پر ان کی بات کروا رہا تھا۔ جاسوسی کی دنیا میں اسے 'گڈ کاپ، بیڈ کاپ' تکنیک کہا جاتا ہے اور اس کا مقصد کسی شخص سے زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے۔
پھر اسی روز عمران خان نے پاکستانی پارلیمان میں اعلان کیا کہ ان کا ابھینندن کو قید میں رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ اسے چھوڑ رہے ہیں۔
پاکستانی ارکانِ پارلیمان نے ویسے تو تالیاں بجا کر ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا لیکن کئی حلقوں میں سوال بھی اٹھے کہ کیا یہ سمجھداری کا فیصلہ ہے؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلےابھینندن کی رہائی کا عندیہ دیا تھا
دوسری جانب انڈیا کے سیاسی رہنماؤں نے یہ تاثر دینے میں کوئی گنجائش نہیں چھوڑی کہ عمران خان نے انڈیا کے سخت رخ سے گھبرا کر یہ قدم اٹھایا ہے۔
انڈیا کی حکمران جماعت بی جے پی کے صدر امت شاہ نے پانچ مارچ کو ریاست جھارکھنڈ کے ایک انتخابی جلسے میں کہا کہ 'انھوں نے ہمارے پائلٹ کو پکڑا لیکن مودی جی کی وجہ سے انھیں 48 گھنٹے کے اندر چھوڑنا پڑا۔'

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top