Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: پشتون تحفظ موومنٹ: ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کابل جانے سے روک دیا گیا
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پشتون تحفظ موومنٹ سے ہمدردی رکھنے والے دو اراکینِ قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو اسل...
محسن داوڑ

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پشتون تحفظ موومنٹ سے ہمدردی رکھنے والے دو اراکینِ قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو اسلام آباد کے نیو انٹرنیشل ایئرپورٹ پر روک لیا ہے۔ دونوں اراکین قومی اسمبلی افغانستان کے دارالحکومت کابل جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچے تھے۔
نمائندہ بی بی سی اعظم خان سے فون پر بات کرتے ہوئے محسن داوڑ نے بتایا کہ وہ دیگر ارکانِ پارلیمان کی طرح افغانستان کے صدر اشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہونے کابل جا رہے تھے۔ ان کے مطابق ایف آئی اے نے انھیں یہ کہہ کر روک دیا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ہے۔
یاد رہے کہ ڈیڑھ سال قبل محسن داوڑ کو اس وقت باہر جانے سے روک دیا گیا تھا جب وہ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ اس وقت ایف آئی اے نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے۔ اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم عمران کی مداخلت پر ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال کر انھیں باہر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top