Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: پاکستان اور بھارت کو سیکیوٹی معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیئے، امریکا
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
وا شنگٹن:  امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان اور بھارت کو سیکیورٹی معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیئے۔ امریکی...
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان اور بھارت کو سیکیورٹی معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا واشنن میں صحافیوگٹں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں سے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کو بھی ایک دوسرے سے سیکیورٹی معاملات میں تعاون کرنا چاہیئے اور اس عمل میں افغانستان کو بھی شامل کیا جائے، تینوں ممالک کے آپسی تعاون سے امریکا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
مارک ٹونر کا کہنا تھا افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، طالبان کو بھی مفاہمتی عمل کا حصہ بننا چاہیئے، امید ہے طالبان کو جلد احساس ہو جائے گا کہ افغانستان کو مفاہمت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کو مزید حملوں کا اختیار دیا گیا ہے تاہم امریکی افواج کی بنیادی ذمہ داری افغان فوجوں کو ٹریننگ دینا ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top