Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: ملک بھر میں دیرپا استحکام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن جاری رہے گا، سربراہ پاک فوج
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
راولپ نڈی:  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دیرپا استحکام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کامبنگ آپریشن جاری رہے گا...
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دیرپا استحکام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کامبنگ آپریشن جاری رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فاٹا میں جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور ٹی ڈی پیز کی واپسی اور آباد کاری کا جائزہ لینے کے علاوہ ایک اسپتال اور سڑک کا بھی افتتاح کیا۔
پاک فوج کے سربراہ نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران ان کی قربانیوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ فاٹا کی ترقی فوج کی ترجیحات میں شامل ہے، یہ ترقیاتی منصوبے قبائلی علاقوں میں معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے جب کہ فاٹا میں موثر بارڈر مینجمنٹ پر توجہ دی جائے گی۔ ان  کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو دوبارہ یہاں نہیں آنے دیا جائے گااور فوج اس وقت تک واپس نہیں جائے گی جب تک کام مکمل نہیں ہوجاتا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ رواں برس نقل مکانی کرنے والوں کی آباد کاری کا مکمل کرلیا جائے گا ، اس کے علاوہ ملک بھر میں دیرپا استحکام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کامبنگ آپریشن جاری رہے گا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top