Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھارہے ہیں، مشیر خارجہ
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 اسلام آباد:  مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ  چکے ہیں، اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے...
 اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں، اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے سفارتی سطح پر تیزی لائیں گے۔
اسلام آباد میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ  کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں جب کہ کشمیریوں کا حق خوارادیت کا مطالبہ دہشت گردی نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھارہے ہیں، کشمیریوں کی حمایت کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top