Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: اپوزیشن پاناما لیکس پروزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردارنہیں ہوئی، اعتزازاحسن
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 ا سلام آباد:  سینیٹراعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن وزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی ہے۔ ا...
 اسلام آباد: سینیٹراعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن وزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم کے اہل خانہ سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے مطالبے پر قائم ہے، مریم نوازاورحسین نوازسے تحقیقات میں وزیراعظم کا نام شامل ہوجاتا ہے اس لئے اپوزیشن پاناما لیکس پروزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی۔
اعتزازاحسن نے ٹرمز آف ریفرنس سے متعلق کہا کہ ہم نے حکومت کو پیشکش کی کہ اگرنواز شریف کا نام نکالنا ہے تو اس کے لیے تیارہیں لیکن اگر ہمارے ٹی او آرز تسلیم نہ کیے گئے تو پھرہماری پیشکش بھی موجود نہیں ہوگی۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top