Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: فیس بک کا نیوز فیڈ میں تبدیلی کا فیصلہ
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
اگر آپ اپنے فیس بک کے نیوز فیڈ پر پوسٹس کی بھرمار میں کٹوتی کے خواہشمند ہیں تو آپ کی یہ خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔ فیس بک نے ممکنہ ...

اگر آپ اپنے فیس بک کے نیوز فیڈ پر پوسٹس کی بھرمار میں کٹوتی کے خواہشمند ہیں تو آپ کی یہ خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔
فیس بک نے ممکنہ طور پر اپنی ابتدا کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی نیوز فیڈ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے نیوز فیڈ کو مختلف ٹاپکس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس نئے انداز کے نیوز فیڈ کو محدود تعداد میں صارفین کو آزمانے کا موقع بھی دیا ہے۔
بیشتر صارفین کے پاس نیوز فیڈ مختلف کیٹیگریز میں تقسیم ہوچکا ہے جن میں مختلف موضوعات جیسے ٹی وی، فلمیں، میوزک یا ٹریول وغیرہ شامل ہیں۔
جن لوگوں کو اس تبدیلی تک رسائی حاصل ہے انہیں فیس بک کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مخصوص نیوز فیڈز میں مختلف ذیلی موضوعات بھی شامل کریں۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ فیس بک کب تک اس فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرائے گی تاہم لوگوں کے اندر اپنی ذات سے متعلق مواد کو شیئر کرنے کے رجحان میں کمی سے پریشان ویب سائٹ کو امید ہے کہ اس سے لوگوں کے اندر اپنے بارے میں پوسٹس کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top