Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: چنیوٹ: حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد ہلاک
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
چنیوٹ: پنجاب کے علاقے چنیوٹ میں مسافر وین سے تیز رفتار ڈپمر کی ٹکر سے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ڈان نیوز کے مطابق منڈی بہاولدین کے...
چنیوٹ: حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد ہلاک

چنیوٹ: پنجاب کے علاقے چنیوٹ میں مسافر وین سے تیز رفتار ڈپمر کی ٹکر سے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے
ڈان نیوز کے مطابق منڈی بہاولدین کے رہائشی تاج محمد اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کے لیے جھنگ جا رہے تھے کہ چنیوٹ لاہور روڈ پر ہرسا شیخ کے قریب مخالف سمیت آنے والا تیز رفتار ڈمپر ان کی وین سے ٹکرا گیا۔


حادثے کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بچے اور 2 خواتین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہلاک شدگان کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
مزید پڑھیں : میانوالی میں ٹریفک حادثے میں 18 افراد ہلاک


حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا۔
بعد ازاں ہلاک افراد کی لاشیں منڈی بہاؤالدین پہنچا دی گئیں، جہاں ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہر روز کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ان ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، خستہ حالت گاڑیوں اور ڈرائیونگ میں غفلت شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2011 سے ملک میں ہر سال تقریباً 9 ہزار حادثات پیش آتے ہیں، جن میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top