Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: کوہلی کا ٹنڈولکر سے موازنہ غلط ہے، یوراج
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
نئی دہلی: مایہ ناز ہندوستانی بلے باز یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنے عہد کے سب سے بہترین بلے باز ہیں ل...
نئی دہلی: مایہ ناز ہندوستانی بلے باز یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنے عہد کے سب سے بہترین بلے باز ہیں لیکن ان کا سچن ٹنڈولکر سے موازنہ کرنا غلط ہے کیونکہ انہیں اب بھی ٹنڈولکر کے برابر پہنچنے کیلئے کافی سخت محنت درکار ہے۔
یوراج نے کہا کہ کوہلی اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز موجودہ عہد کے بہترین بلے باز ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ بھی ہندوستان کیلئے ٹنڈولکر کی طرح عظیم بلے باز بنیں گے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کوہلی بھی ٹنڈولکر کی طرح 100 انٹرنیشنل سنچریوں کا سنگ میل عبور کر سکیں گے تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں 100 سنچریوں کے بارے سوچنا بھی قبل از وقت ہے۔
انہوں نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈولکر ہندوستان کے عظیم کھلاڑی اور سفیر تھے اور ویرات کوہلی کو ان سے موازنے کیلئے کافی سخت محنت درکار ہے۔
'ویرات کوہلی بہترین فارم میں ہیں۔ وہ اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ اس عہد کے سب سے بہترین بلے باز ہیں تو مجھے امید ہے کہ ایک دن وہ ہندوستان کے عظیم بلے باز بن جائیں گے۔
ٹخنے کی انجری کی شکار ٹخنے کی انجری کا شکار یوراج سنگھ انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کا حصہ ہیں لیکن انجری کی وجہ سے وہ اب تک لیگ کا کوئی میچ نہیں کھیل سکے۔
یوراج نے کہا کہ وہ جمعے کو گجرات لائنز کے خلاف ہونے والے میچ کیلئے بالکل فٹ ہیں اور امید ہے کہ اس میں شرکت کریں گے۔
مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ جب تک میں کھیل رہا ہوں تو جب بھی مجھے موقع ملا میں تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top