Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: 'سلیکٹرز سے کہا ہے کہ مجھے ٹیم سے دور رکھیں'
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں ٹیم سے دور رکھیں تا...
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں ٹیم سے دور رکھیں تاکہ اس بات کا اندازہ ہو سکے کہ نوجوان کھلاڑی کہاں کھڑے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹی ٹونئٹی لیگ نیٹ ویسٹ بلاسٹ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے سلیکٹرز کو کہہ دیا ہے کہ وہ مجھے ٹیم سے دور رکھیں تاکہ انہیں اندازہ ہو سکے کہ نوجوان کھلاڑی کہاں کھڑے ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکستوں کے بعد قومی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہونے والے شاہد آفریدی کو سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کی غرض سے دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے ترتبیتی کیمپ اور ممکنہ کھلاڑیوں ی فہرست میں شامل نہیں کیا۔
تاہم شاہد آفریدی نے بی بی سی ساؤتھ ٹوڈے کو انٹرویو میں کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم کو میری ضرورت پڑی تو میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گا۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں 100 فیصد فٹ ہوں اور انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے آنے کی وجہ سے میں نے کیمپ کوا جوائن نہیں کیا، میں گزشتہ 20 سال سے بہت سے کیمپوں کا حصہ بن چکا ہے اور اب میرے خیال میں آرام کا وقت ہے تاکہ میں یہاں کچھ اچھی کرکٹ کھیل سکوں۔
قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے بارے میں سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلش ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور اپنی کنڈیشنز میں وہ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، جس طرح جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ باؤلنگ کر رہے ہیں تو یہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہت بڑا امتحان ہو گا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top