Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن گرفتار
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
کوئٹہ: نیب بلوچستان نے سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق اشر...
کوئٹہ: نیب بلوچستان نے سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق اشرف مگسی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتاری کے بعد نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔
اشرف مگسی پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں تعیناتیوں کے دوران اہل امیدواروں کے بجائے سفارشی افراد کے تقرر کا الزام ہے۔
ان پر میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو محکمہ تعلیم میں تعینات کرنے کا بھی الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکریٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے 73 کروڑ روپے برآمد
اشرف مگسی کو بے قاعدگیوں میں ملوث پائے جانے پر 2014 میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے عہدے سے بر طرف کیا تھا۔
اشرف مگسی کے بعد کمیشن کے دیگر افسران کی گرفتاری کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل نیب نے بدعنوانی کے الزام میں بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو بھی سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ان کے دفتر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: 73کروڑ نقد برآمد،مشتاق رئیسانی کاریمانڈ منظور
بعد ازاں نیب کی ٹیم نے ان کے گھر چھاپہ مارا، جہاں سے73 کروڑ روپے کے نوٹ، 4 کروڑ روپے کا سونا، پرائز بانڈ، سیونگ سرٹیفکیٹس، ڈالر، پاونڈز اور مختلف جائیدادوں کے کاغذات برآمد ہوئے تھے۔
دو روز قبل نیب نے مشتاق رئیسانی کا 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا تھا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top