Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: طیب اردگان کا یورپی یونین کو سخت پیغام
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
استنبول: ترکی کے صدر طیب اردگان نے یورپی یونین کو سختی سے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ وہ مہاجرین کو روکنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف اپنے قوانین ...
استنبول: ترکی کے صدر طیب اردگان نے یورپی یونین کو سختی سے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ وہ مہاجرین کو روکنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف اپنے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے۔
انہوں نے یورپی یونین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا 'ہم اپنے راستے جائیں گے، آپ اپنے راستے جائیں'۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گذشتہ روز یورپی یونین کی رکن ریاستوں کے سامنے ایک معاہدہ رکھا گیا جس کے مطابق ترکی کے مقامی افراد بغیر کسی ویزا کے ان تمام ممالک میں سفر کرسکیں گے، جس کے بدلے میں ترکی کو انقرہ کے راستے مہاجرین کو یورپ جانے سے روکنا ہوگا۔
اس معاہدے کی رُو سے ترکی کو دہشت گردی کے خلاف قوانین میں تبدیلی کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں: 'پناہ گزین فنڈز' میں تاخیر، ترک صدر یورپی یونین پر برہم
جس پر ترکی کے صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ 'یورپی یونین سمجھتی ہے کہ وہ ویزا کو ختم کرنے کے لیے اس شرط کو پورا کریں گے، معاف کیجئے آپ اپنا رستہ لیجئے اور ہم اپنا رستہ لیتے ہیں۔'
ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول کے ضلع ایوب میں مقامی حکومت کے ایک دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ایک ایسے وقت میں جبکہ ترکی دہشت گرد تنظیموں اور ان کی حمایت کرنے والی طاقتوں کی جانب سے حملوں کی زد میں ہے، یورپی یونین ہمیں کہہ رہی ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے قوانین میں تبدیلی لے کر آئیں۔ '
طیب اردگان کی اس شعلہ بیانی نے یورپی یونین کی اُن تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے جو سمجھتے تھے کہ ترکی سے بالکل اسی طرح کاروبار کر لیں گے جس طرح اس سے قبل وزیراعظم احمد داؤد اوغلو سے مہاجرین کے حوالے سے کرچکے ہیں جس میں یورپی یونین کو فائدہ پہنچا تھا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top