Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: تھر میں ایک مہینے میں 180 مور ہلاک
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
مٹھی: تھر میں خشک سالی کی وجہ سے ددو دن میں مزید 20 مور ہلاک ہوگئے جس سے پچھلے ایک مہینے میں مرنے والے موروں کی تعداد بڑھ کر 180 ہوگئی۔ ...
مٹھی: تھر میں خشک سالی کی وجہ سے ددو دن میں مزید 20 مور ہلاک ہوگئے جس سے پچھلے ایک مہینے میں مرنے والے موروں کی تعداد بڑھ کر 180 ہوگئی۔
ڈان سے بات کرتے ہوئے مقامی افراد نے بتایا کہ شدید گرمی اور پانی کی کمی کی وجہ سے موروں میں ایک مہینہ قبل رانی کھیت کی بیماری پھیلی اور اس بیماری سے گذشتہ سال بھی سیکڑوں مور مر چکے ہیں۔
درجنوں مور ابھی بھی اپنی زندگی کیلئے جدوجہد کررہے– فوٹو:حنیف سموں
درجنوں مور ابھی بھی اپنی زندگی کیلئے جدوجہد کررہے– فوٹو:حنیف سموں
مقامی افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان شاندار پرندوں کی بچانے اور ویکسینشن کیلئے فوری طور پر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد تھہیم نے ڈان کا آگاہ کیا کہ انہوں نے موروں کی ویکسینیشن کا آغاز کروا دیا ہے جبکہ موروں کے ساتھ مویشیوں اور بچوں کی ویکسینیشن بھی تھر میں ہنگامی بنیاد پر کی جارہی ہیں۔
تھر کے ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف اینڈ گیم کے افسر اشفاق احمد میمن نے بتایا کہ یہ ہمارے ادارے کے لیے تقریباً ناممکن ہے کہ ہم ایک لاکھ سے زائد پرندوں کو ویکسینیٹ کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پرندے گرمی اور تھر میں خشک سالی کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے موروں کے بچائو اور تحفظ کیلئے جانوروں کے معالج کی ٹیموں کو فوری بھیجنے کا حکم دیا ۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بارے میں وزیرِاعلیٰ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ نے جانوروں کے ڈاکٹروں کو فوری طور پر تھر روانہ کیا ہے اور حکام کو کہا ہے کہ رپورٹ بنا کر وزیرِ اعلیٰ کو پیش کی جائے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top