Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: 'مشکل' حریفوں کو ہرانے سے ہی رینکنگ بہتر ہوگی: اظہر
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
پاکستان ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نئے کوچ اور حال ہی میں منتخب ہونے والے چیف سیلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کی ایک ...
پاکستان ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نئے کوچ اور حال ہی میں منتخب ہونے والے چیف سیلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کی ایک روزہ کرکٹ میں رینکنگ بہتر بنانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں اس وقت نویں پوزیشن ہے جبکہ گرین شرٹس کو عالمی کپ 2019 بغیر کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے آئندہ سال کم از کم آٹھویں پوزیشن پر آنا ہوگا۔
عالمی ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابقہ سیلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرکے انضمام الحق کو چیف سیلیکٹر منتخب کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ون ڈے میں بدترین کارکردگی، پاکستان کی نویں درجے پر تنزلی
پی سی بی ان دنوں کوچ وقار یونس کے استعفے کے بعد نئے کوچ کی تلاش میں ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ 'میرے خیال میں نئے کوچ اور نئی سیلیکشن کمیٹی ہمیں منصوبہ بندی کرنے میں مدد کریں گے اور میں پرامید ہوں کہ لڑکے اپنی کارکردگی کو اوپر لیکر جائیں گے جس کی ہمیں شدید ضرورت ہے۔'
انہوں نے پاکستان کی ایک روزہ رینکنگ کو'پریشان کن' قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مشکل حریفوں کیخلاف اپنے میچز کھیلنے ہیں تاہم ٹیم ان کے خلاف فتوحات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان کو اگست میں انگلینڈ کے خلاف پانچ، پھر آئرلینڈ کےخلاف دو اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ممکنہ طور پر پانچ میچز کھیلنے ہیں۔
گرین شرٹس اس کے بعد دورہ آسٹریلیا پر آئندہ سال کےآغاز میں چھ ایک روزہ میچز کھیلیں گے۔
اظہر نے اعتراف کیا کہ ان کا مقابلہ مشکل ٹیموں سے ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہرانے سے پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔
ایک روزہ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم مختلف مواقعوں پر جیت کے قریب پہنچنے کے باوجود اسے حاصل نہیں کرپائی۔
'اگر آپ نیوزی لینڈ کی سیریز دیکھیں تو ہمیں اسے جیتنا چاہیے تھا لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے اور اچھی پوزیشن پر ہونے کے باوجود میچز ہارے۔'
آسٹریلیا اس وقت آئی سی سی رینکنگز کے مطابق دنیا کی بہترین ٹیم ہے جبکہ انگلینڈ اس رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top