Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: پیٹرول اورہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد، ڈیزل اورمٹی کا تیل مہنگا کرنےکافیصلہ
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
ا سلام آباد:  حکومت نے اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈ...
اسلام آباد: حکومت نے اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور جی ایس ٹی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کمی کرنے کی تجویز دی  تھی، وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں  پیٹرول 85 پیسے،  ہائی آکٹین 2 روپے 18 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 69 پیسے، لائٹ ڈیزل 4 روپے 47 پیسے، جب کہ مٹی کا تیل 3.97 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
حکومت نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی پیٹرولیم مصنوعات کو جزوی طور پر مسترد کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی موجودہ قیمت آئندہ ماہ کے لیے بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم  ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 69 پیسے کے بجائے 3 روپے 34 پیسے ، لائٹ ڈیزل 4 روپے 47 پیسے کے بجائے 2 روپے 23 پیسے  اور مٹی کا تیل 3 روپے 97 پیسے کے بجائے ایک روپیہ 98 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافہ نہ  کرنے کا اعلان اور دیگر مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اطلاق کا نوٹیفکشن آج شام جاری ہونے کا امکان ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top