Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: ہائی بلڈ پریشر کا بہترین علاج؟
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
چیری کا جوس پینے کی عادت بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے ادویات جتنی ہی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق م...
چیری کا جوس پینے کی عادت بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے ادویات جتنی ہی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
نارتھ امبریا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 60 ملی لیٹر چیری کے عرق کو پانی میں ملا کر پینے سے 3 گھنٹے کے اندر بلڈ پریشر میں 7 فیصد تک کمی آتی ہے۔
بلڈ پریشر میں اتنی کمی فالج کا خطرہ 38 فیصد یا امراض قلب کا 23 فیصد تک کم کرنے کے لیے کافی ہے۔
خیال رہے کہ ہائی بلڈ پریشر اس وقت دنیا بھر میں بہت عام مرض بن چکا ہے جس کا علاج نہ ہونے کی صورت میں ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر، گردوں کے امراض، فالج اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس نئی تحقیق میں 15 افراد پر تجربات کیے گئے جن میں ہائی بلڈ پریشر کی ابتدائی علامات کی تشخیص ہوئی تھی۔
ان افراد کو 60 ملی لیٹر چیری کا عرق 100 ملی لیٹر پانی میں ملا کر دیا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ اس کے نتیجے میں بلڈ پریشر میں 7 فیصد تک کمی آئی۔
محققین کے خیال میں چیری کا جوس بلڈ پریشر پر اس لیے مثبت اثرات مرتب کرتا ہے کیونکہ یہ قدرتی طور پر ایک اینٹی آکسائیڈنٹ فینولک ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خون کی شریانوں اور دل کے امراض اکثر ایسے اسباب کی وجہ سے لاحق ہوتے ہین جنھیں کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
ان کے بقول ان خطرات میں ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، موٹاپا، تمباکو کا استعمال، جسمانی سرگرمیوں کمی اور ذیابیطس شامل ہیں۔
یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top