Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: نوشکی میں ڈرون حملے کی ایف آئی آر امریکی حکام کے خلاف درج
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
کوئٹہ:  نوشکی میں کئے گئے ڈرون حملے پر امریکی حکام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔   نوشکی کے لیویز تھانے میں 21 مئی کو امریکی ڈرو...
کوئٹہ: نوشکی میں کئے گئے ڈرون حملے پر امریکی حکام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 
نوشکی کے لیویز تھانے میں 21 مئی کو امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے محمد اعظم کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، مقدمے میں امریکی حکام کو نامزد کیا گیا ہے اور اس میں قتل ، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
محمد اعظم کے بھائی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ  امریکی حکومت نے اعظم کو بے گناہ نشانہ بنایا اور اس حملے کی ذمہ داری انہوں نے قبول بھی ہے، اس لئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے 21 مئی کو نوشکی کے علاقے احمد وال میں امریکا نے ایک ٹیکسی پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں تحریک طالبان افغانستان کے امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کے علاوہ پاکستانی ڈرائیور محمد اعظم بھی جاں بحق ہوا تھا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top