Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر پارٹی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چئیرمین عمران خان نے اسلام آباد  میں جلسے کی کال دی تو پارٹی کے اندررونی اختلافا...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چئیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کی کال دی تو پارٹی کے اندررونی اختلافات بھی کھل کر سامنے آ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے منع کرنے کے باوجود لاہور سے کارکن 2 قافلوں کی صورت میں اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے۔ جہانگیر ترین اور چوہدری سرور کی ریلی قذافی اسٹیڈیم لاہور سے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی قیادت متحد ہے اور کرپشن کے خاتمے تک کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
تحریک انصاف کے دوسرا قافلہ ناصر باغ سے روانہ ہوا جس کی قیادت شفقت محمود کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن ان کے ساتھ ہیں اسی لیے وہ ان کے ساتھ روانہ ہوئے۔
مرکزی قیادت میں اختلافات پر کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس سے حکومت کے خلاف چلنے والی تحریک متاثر ہو سکتی ہے لہذا تمام رہنماؤں کو ایک پیج پر اکٹھے ہو کر عمران خان کا ساتھ دینا چاہیئے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top