Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: F16کی خریداری:پاکستان امریکی فنڈ کیلئے پرامید
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
اسلام آباد : امریکا کی جانب سے 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے سلسلے میں 60  فیصد امدادی رقم کا اجراء روکے جانے کے حوالے سے پاکستان نے کہا...
F16کی خریداری:پاکستان امریکی فنڈ کیلئے پرامید
اسلام آباد : امریکا کی جانب سے 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے سلسلے میں 60 فیصد امدادی رقم کا اجراء روکے جانے کے حوالے سے پاکستان نے کہا ہے کہ یہ سودا ابھی ختم نہیں ہوا جبکہ کانگریس کو رضامند کرنا امریکی انتظامیہ کا کام ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے امور خارجہ کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ سودا ابھی ختم نہیں ہوا، کانگریس کو رضامند کرنا اوباما انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
خیال رہے کہ بی بی سی کی ہندوستان کے لیے خبروں کی ہندی سروس نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے سلسلے میں فراہم کی جانے والی 60 فیصد امدادی رقم کا اجراء روک دیا ہے، محکمہ خارجہ کے افسر کے حوالے سے کہاگیا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے یہ فیصلہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب كاركر کے حکم پر کیا کیونکہ کانگریس کو رقم کا اجراء یا روکنے کا اختیار حاصل ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top