Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: عامر لیاقت: ’کیا پاکستانی مردوں سے عورتوں کی یکجہتی ہضم نہیں ہو پارہی؟‘
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
گذشتہ ہفتے پاکستان میں خواتین کے عالمی دن کے موقع منعقد کیے گئے عورت مارچ میں جن پلے کارڈز  اور نعروں کا استعمال کیا گیا، سوشل میڈیا ...
عامر لیاقت
گذشتہ ہفتے پاکستان میں خواتین کے عالمی دن کے موقع منعقد کیے گئے عورت مارچ میں جن پلے کارڈز اور نعروں کا استعمال کیا گیا، سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں گرما گرم بحث جاری ہی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت نے اس بحث میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کردی، جس نے بحث کا رخ ہی موڑ دیا۔




عامر لیاقت نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں عورت مارچ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے والا غیر ملکی ایجینڈا‘ قرار دیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ تحقیقات کروائیں کہ اس مارچ کے پیچھے جن این جی اوز کا ہاتھ ہے انھیں فنڈنگ کون فراہم کر رہا ہے اور پاکستان میں انھیں بند کیا جائے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top