Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: ممبرز الیکشن کمیشن کے انتخاب کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
اسلام آباد:  ممبرز الیکشن کمیشن کے انتخاب کے لئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے چیرمین  اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انتخ...
اسلام آباد: ممبرز الیکشن کمیشن کے انتخاب کے لئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے چیرمین اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کو صاف اور شفاف بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
ممبرز الیکشن کمیشن کے چناؤ کے لئے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیرمین منتخب کر لیا ہے اور ان کی زیر صدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی اسلام آباد میں جاری ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کا چیرمین منتخب ہونے پر پرویز رشید نے بھرپور اعتماد پر تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ممبرز الیکشن کمیشن کے لئے انتخابی عمل کو صاف شفاف بنانے کی پوری کوشش کریں گے، ایسا الیکشن کمیشن دینا جس کے فیصلوں پر سب کو اعتماد ہو اولین ترجیح ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اب متنازع الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا اور متنازع الیکشن جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے لئے ایک خود مختار الیکشن کمیشن نہایت اہم ہے اور اس کے لئے تمام جماعتوں کو متفقہ طور پر ارکان الیکشن کمیشن کا چناؤ کرنا ہوگا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top